پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلند ترین سطح پر پہنچنے کا ا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا

کراچی(سٹیٹ ویوز) گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 1ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کیساتھ بلند ترین سطح پر پہنچنے کا ایک تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا ،کاروباری اتار چڑھاؤ کے باوجود مارکیٹ میں مجموعی طورپرتیزی کارحجا ن غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس10بالائی حد عبورکرتاہوا42800پوائنٹس بلندترین سطح پربندہوا.

ایک ہفتے میں مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کامجموعی 84کھرب سے بڑھ کر86کھرب روپے کی سطح پرجاپہنچا۔گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کاآغازتیزی کے ساتھ ہوااور4کاروباری دنوں میں انڈیکس 1027.19پوائنٹس ریکورکرگیاتاہم1روزہ مندی کے باعث انڈیکس19.63پوائنٹس گھٹ گیا۔

گزشتہ ہفتے خریداری کے باعث کاروباری تیزی کے ساتھ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس42953پوائنٹس کی بلندسطح پردیکھا گیا تھا جبکہ مندی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس41300پوائنٹس کی نچلی سطح تک بھی گر گیا تھا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق امریکی انتخابات نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اثرات مرتب کئے جس کی وجہ سے مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاؤ کی زد میں رہی تاہم امریکی انتخابات کے نتائج واضح ہونے کے بعد مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھرپور سرمایہ کاری کی اس وجہ سے مارکیٹ نے بلندیوں کی نئی حد کو چھولیا تھا۔

ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈیکس41900 ،42000 ،42100 ،42200 ،42300 ،42400 ،42500 ،42600 ،42700اور42800پوائنٹس کی10 بالائی حدعبورکرگیا۔گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں1007.56پوائنٹس کی اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس41841.56پوائنٹس سے بڑھ کر42849.12پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس429.22پوائنٹس کے اضافے سے23199.96پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس28668.33پوائنٹس سے بڑھ کر29385.74پوائنٹس پربندہوا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائیمیں1کھرب96ارب85کروڑ41ہزار824روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 84کھرب69 ارب27 کروڑ7لاکھ61 ہزار881 روپے سے بڑھ کر86 کھرب66 ارب23 کروڑ8 لاکھ3ہزار705روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ56 کروڑ 2 لاکھ13ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو21ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین33 کروڑ33 لاکھ63ہزارحصص رہااورٹریڈنگ ویلیو14ارب روپے تک محدودرہی۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر1250 کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے1188 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،892 میں کمی اور70کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ،ازگارڈنائن،پیس پاک لمیٹڈ ، دوست اسٹیل،کے الیکٹرک لمیٹڈ،پاک انٹرنیشنل بلک،فوجی سیمنٹ،ٹیلی کارڈلمیٹڈ،سوئی سدرن گیس کمپنی،پی آئی اے،ورلڈکال ٹیلی کام،ٹی پی ایل ٹریکرلمیٹڈاورسمت بینک سرفہرست رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں