سینٹورس کومعاشی وفلاحی منصوبہ قراردیدیاگیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز)اسلام آباد میں بین الاقوامی طرزکاتعمیراتی منصوبہ سینٹورس بنانےوالےگروپ نےاپنےبزنس کو ورکرزکیساتھ ملکرمعاشی وفلاحی تحریک بنادیا۔گروپ چیئرمین سردارالیاس خان نےسینٹورس مال کی پانچویں سالگرہ کےموقع پرسٹاف سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ سینٹورس اور دیگرمنصوبےہمارےنہیں بلکہ آپکے اپنےہیں۔آپ اپنےخوابوں کی تعبیر سردارگروپ آف کمپنیزکیساتھ پوری کرسکتےہیں مگر اسکے لئے شرط یہ ہےکہ اپنے شعبوں میں محنت کریں جو آپ کررہےہیں۔سب ملکرٹیم ورک کی صورت میں جومعیارآپ نےبنایااسےبحال رکھیں تاکہ سینٹورس میں آنےوالے بین الاقوامی لوگوں کو پیشہ ورانہ بنیادوں پریہ تاثرملےکہ پاکستان میں بھی بین الاقوامی طرز کا منصوبہ ہے۔

انہوں نےسعودی عرب سےمیڈیالنک کےذریعےسالگرہ کی بڑی تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ سینٹورس منصوبہ درحقیقت ایک تحریک بھی ہے جوملازمین ہی نہیں بلکہ عام پاکستانیوں اور کشمیریوں کے معاشں اورفلاح کوبہتربنانےکیلئےکوشاں ھے۔