سینٹورس ملازمین کولاکھوں روپے کےانعامات سےنوازدیاگیا

اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم/سٹیٹ ویوز)سینٹورس بنانےوالی کمپنی سردارگروپ آف کمپنیز کے صدر سردارتنویرالیاس خان اور یاسر الیاس خان نےملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئےلاکھوں مالیت کے انعامات و ایوارڈتقسیم کردیئے۔

سینٹورس کی پانچویں سالگرہ کےموقع پر9 سٹاف ممبران کوٹیلنٹ پرفارمرایوارڈ،25 ممبران کو دیانتداری ایوارڈ،32ممبران کو کمنڈیشن ایوارڈجبکہ 16 ممبران کو سال کےبہترین ملازمین کے طور پرایوارڈسےنوازاگیا۔اسی طرح 3 موٹرسائیکلوں اور کیش پرائزز سمیت لاکھوں مالیت کے60 قیمتی انعامات ملازمین کودیئےگئے.

مجموعی طورپر142ملازمین کویہ ایوارڈسردارگروپ آف کمپنیز کے صدرسردارتنویرالیاس،ممبرقانون سازاسمبلی سردارصغیراحمدخان،سینئروائس سرداریاسرالیاس خان،بزنس ڈویلپرزایسوسی ایشن کے صدراورمعروف انٹرنیشنل ہسپتال کےچیئرمین چوہدری نصیر،وائس پریذیڈنٹس اسماعیل قادری،سلمان احمد،مصدق رؤف،ڈائریکٹر فنانس داؤداحمد،تقریب میں شریک مہمانان ایڈمرل عزیزمرزا،راجہ سخاوت حسین،سعیداشرف،سینئر صحافی عبدالودودقریشی،اصغر عباسی،جنرل منیجرسینٹورس عرفان الحق،قانونی مشیر نیاز عباسی،ایگزیکٹوڈائریکٹرپاک گلف کرنل (ر)مصبح الرحمان،سردارمیڈیا کےڈاکٹرعبدالجبارکےہاتھوں سے دلائےگئے۔

سینٹورس کی پانچویں سالگرہ کی تقریب سینئرمنیجرسردارعمران مقصودکےگردگھومتی رہی جھنوں نےتقریب کےماسٹرکےطورپرکردار اداکیا۔