شاہد آفریدی سپرمین بن گئے، ناممکن کیچ پکڑنےکی ویڈیونےدھوم مچا دی

دبئی (سٹیٹ ویوز) پاکستان سپرلیگ کا تیسرا ایڈیشن انتہائی جوش و خروش سے جاری ہے جس کا آج دوسرا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان جاری ہے جس میں شاہد آفریدی نے ’سپرمین ‘والا کام کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کراچی کنگز کی جانب سے دیئے گئے 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات میں اضافہ کرنے والوں میں شاہد آفریدی کا نام سرفہرست ہے ، شاہد آفریدی نے عمر امین کا انتہائی حیران کن کیچ پکڑ کر انوکھا ترین کام کر ڈالا ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عمر امین نے چھکے کیلئے گیند کو باونڈری پار پھینکنے کیلئے شاٹ کھیلی اور وہ کسی حد تک کامیاب بھی ہو گئے لیکن آگے ’سپر مین ‘باونڈر کے قریب موجود تھا.

شاہد آفریدی نے ہاتھ بڑھا کر بھاگتے ہوئے باونڈری کے اندر سے گیند کو پکڑا اور فوری ہوا میں باہر کی طرف اچھالا اور دوڑ کر باونڈری سے باہر آئے اور دوبارہ گیند کو اپنی گرفت میں لے لیا ۔ایمپائرز نے آوٹ دینے کا فیصلہ تھرڈ ایمپائر کے کو سونپ دیا اور پھر پورے ’سین ‘ کو دوبار ہ دیکھا گیا لیکن کوئٹہ گلیڈیٹرز کا کھلاڑی بچ نہ پایا ۔

ویڈیو دیکھیں: