آزادکشمیر میں دہشتگردی کا بڑا خطرہ ، واررننگ جاری

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)آزادکشمیر میں دہشتگردی کا خطرہ ہے ،حساس اداروں نے سیکرٹری آزادکشمیر کومراسلہ جاری کردیا ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فروری کے آخری ہفتے میں آزادکشمیر میں دہشتگرد کوئی بڑی کارروائی کرسکتے ہیں۔

دہشتگرد مظفرآباد میں مختلف منصوبوں پر کام کرنےوالے چینی باشندوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ چینی باشندوں سمیت اہم مقامات کی سکیورٹی سخت کی جائے ۔ دہشتگرد فروری کے آخری ہفتے میں کارروائی کرسکتے ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے اپنا مراسلہ کمشنر اورڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو ارسال کردیاہے ۔