ایف سی کی کاروائی بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا..!

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) پاک سر زمین سے فسادیوں کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ معلومات کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کئے۔

چمن، سبی، اوچ، کوہلو میں کارروائیوں کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا جن میں خودکش جیکٹس، سب مشین گنز، بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز اور بارودی مواد شامل ہے۔