gilgit baltistan council to end up

گلگت بلتستان کونسل ختم کرکےاختیارات منتقل کرنےکااعلان نومارچ کوہوگا

گلگت (سٹیٹ ویوز/سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان کونسل ختم کرکے گلگت بلتستان کوعملی طورپر صوبہ بنایاجارہا ہے۔ اس مقصد کےلئےکنٹرولرسٹیٹ اورمتنازعہ علاقےکےدرمیان ادارہ جاتی رابطے کیلئے بنائی گئی کونسل ختم کرنے کا اعلان 9 مارچ کوکیاجائیگا۔

یادرہےکہ اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل کی قراردادوں کوملحوظ خاطررکھتےہوئے حکومت پاکستان نے32 ہزارمربع میل علاقے میں سے4 ہزارمربع میل علاقےمیں نمائندہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرقائم کی جبکہ 28 ہزارمربع میل علاقےپر معاہدہ کراچی کےذریعےبراہ راست انتظامات سنبھالنےکااختیاروفاقی حکومت نے اپنےذمہ لیا۔ گلگت بلتستان کو 2009 میں امپاورمنٹ آرڈرکے تحت صوبائی طرزپرحق حکومت دیاگیالیکن درمیان میں گلگت بلتستان کونسل اور وزارت امورکشمیرکے ذریعےکنٹرولرسٹیٹ کے اختیارات استعمال کئےجاتےتھے۔ گلگت بلتستان کےعوام کا مطالبہ تھاکہ انہیں مکمل صوبائی اختیارات دیئے جائیں جس پر عمل کرتےہوئےکونسل ختم کرکے وفاقی نوعیت کےاختیارات حکومت پاکستان جبکہ ضروری اندرونی اختیارات گلگت حکومت کو دینے کاآغازہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں گلگت حکومت کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا گلگت بلتستان میں سیاسی اصلاحات کے اعلان کا شیڈول جاری کر دیاگیاہے۔ صوبائی حکومت گلگت کاکہناہےکہ وزیراعظم نومارچ کواسمبلی سےخطاب میں سرتاج عزیزکمیٹی اصلاحات کا اعلان کریں گے۔ اصلاحات کے تحت حکومت، انتظامیہ اور عدلیہ کے اختیارات میں اضافہ جبکہ گلگت بلتستان کونسل کو تحلیل کردیاجائے گا۔