Abdillah Khaqaan abbasi son of PM Abbasi married

وزیراعظم کےبیٹےکی شادی کی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی کی شادی کی تصاویر وائر ل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دونوں خاندانوں نے شادی کی تقاریب کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اس لئے تقاریب میں انتہائی محدود لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

گزشہ شام وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ولیمہ کی تقریب میں سرکاری حکام بھی شریک نہیں تھے اور نہ ہی پرائم منسٹر ہاؤس کا عملہ۔ ولیمے میں مہمانوں کی ون ڈش سے تواضع کی گئی۔عبداللہ عباسی کی شادی جمعہ کی شام ریٹائرڈ بیوروکریٹ راجہ نوشیرواں کی صاحبزادی مریم کے ساتھ ہوئی تھی۔