خورشید شاہ اپنےبیٹےکوسپورٹس بائیک پربٹھا کرمہندی کیلئےہال لےآئے

اسلام‌آباد (سٹیٹ ویوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنے بیٹے کی مہندی پرکیامنفر انداز اپنالیا ، خورشید شاہ اپنے بیٹے کو مہندی کے فنکشن میں اپنے پیچھے سپورٹس بائیک پر بٹھا کر لائے اور اس انداز کو بہت سراہا گیا ۔

خورشید شاہ کی جانب سے اس اقدام نے تقریب میں شریک دیگر سیاستدانوں کو بھی حیران کر دیا.خورشید شاہ کے بیٹے کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کراچی کے علاقے شارع فیصل کے قریب کیا گیا جہاں سیاستدانوں سمیت کئی سرکاری عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔ خورشید شاہ کے بیٹے زاریک شاہ کی شادی سابق رکن اسمبلی محمد خان جنیجوکی بیٹی کے ساتھ ہو رہی ہے ۔

سپورٹس بائیک پر آنے کی خواہش کااظہار خورشید شاہ کے بیٹے نے کیا تھا جس انہوں نے بطور والد پورا کیا ۔ اس موقع کیلئے سپورٹس بائیک کو بھی پھولوں کے ساتھ سجایا گیا ۔