mohammad akram

ڈیرن سیمی کی پی ایس ایل میں واپسی بارے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ نےبتا دیا

شارجہ (سٹیٹ ویوز) پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ کپتان ڈیرن سیمی کی انجری زیادہ خطرناک نہیں، وہ روبصحت ہیں اور جلد صحتیاب ہو کر ایونٹ میں واپسی کریں گے۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے ایک ٹانگ کے سہارے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔ڈیرن سیمی نے ٹیم کو فتح سے تو ہمکنار کرادیا لیکن ان کی گھٹنے کی انجری شدت اختیار کر گئی اور وہ اگلے میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔

تاہم پشاور زلمی کے کوچ نے سیمی کی جلد صحتیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرن سیمی کی انجری اتنی خطرناک جتنی ہم تصور کر رہے تھے اور وہ جلد ایونٹ میں واپسی کریں گے۔واضح رہے کہ فی الحال ڈیرن سیمی کی جگہ محمد حفیظ قائم مقام کپتان کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔