Gawadar port latest images

گوادرپورٹ سےپہلےکمرشل جہازکی روانگی پرشاندارتقریب

گوادر(سٹیٹ ویوز) کوسکو کمپنی کا پہلا بحری جہاز سی فوڈ اجناس سے بھرے کنٹینرز لے کر یو اے ای کیلئے روانہ ہوگیا، پہلے کمرشل بحری جہاز کی روانگی پر گوادر پورٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔

جہاز کی روانگی کے موقع پر پورٹ پر ہونیوالی تقریب سے وزیر مملکت برائے میرین کرنٹ افیئرز چوہدری جعفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے گوادر پورٹ کمرشل بحری جہازوں کیلئے آپریشنل ہوچکا ہے، گوادر پورٹ سے ہر ہفتے ایک کمرشل کارگو شپ مختلف ممالک کیلئے خام مال لے کر روانہ ہوگا جس سے یہاں کے مقامی تاجروں سمیت وسط ایشیا کے صنعت کار اور کمپنیاں اپنے مصنوعات کو دوسرے ممالک میں آسانی سے بھیج سکیں گے۔