پشاورزلمی کااسلام آباد یونائٹیڈ کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی (سٹیٹ ویوز) پاکستان سپر لیگ تھری کے اکسویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ مخالف ٹیم کو کم سے کم رنز پر روکنے کی کوشش کریں گے،ہوا میں نمی کو دیکھتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پچ کو دیکھ کر نہیں کہ سکتا کہ کتنا رنز کم سے کم بنانا ضروری ہے اس سے پہلے میچ میں بھی کچھ ایسا ہی نتیجہ سامنے آیا ہے ۔ٹیم جیت کے بعد مومنٹیم میں ہے پر امید ہے اس سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔

خیال رے پی ایس ایل میں پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ6میچز کھیل کرکے 8پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے ،جبکہ پشاور زلمی 6پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پرہے۔