اسلام آباد بار کی ختم نبوت بل منظوری پر پیرعلی رضا بخاری کو مبارکباد

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس:آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کو ختم نبوت بل پاس کرنے پر مبارکباد پیش کرنے کے لیے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پیر علی رضا بخاری ممبر قانون ساز اسمبلی تھے۔ صدر اسلام آباد بار ریاست علی آزاد نے ختم نبوت کانفرنس کی صدارت کی . اپنے استقبالیہ خطاب میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ، ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری کو ختم نبوت بل کی منظوری اور ختم نبوت قانون سازی میں اہم کردار ادا کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس قانون سازی کو تاریخی اقدام قرار دیا۔اس موقع پر تمام ممبران اسمبلی کو مبارکباد پیش کی.

اسلام آباد میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس میں ممبران بار کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں ممبر اسلام آباد بار کونسل سید واجد گیلانی،خلیق الرحمن سیفی ایڈووکیٹ ، سیکرٹری بار خورشید احمد بٹ ایڈووکیٹ، نائب صدر بار نوشین گل کهرل ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری بار حافظ کوثر گوندل، سابق صدر بار زاہد محمود راجہ، سابق صدر بار نیاز اللہ نیازی، سابق سیکرٹری بار چوہدری نعیم علی گوجر چئیرمین یونین کونسل 30 اسلام آباد، سابق جوائنٹ سیکرٹری بار دلاور خان ایڈووکیٹ، پیر فدا ہاشمی ایڈووکیٹ، سابق سیکریٹری ہائی کورٹ بار محمد وقاص ملک، ایوب ارباب گجر ایڈووکیٹ، سردار ارشد محمود خان ایڈووکیٹ، انجینئر کامران ایڈووکیٹ، ینگ لائرز فورم کے صدر عبدالحلیم بوٹو، اور دیگر متعدد وکلاء نے شرکت کی.