کمسن بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش پر امام مسجد گرفتار

کوٹلی (سٹیٹ ویوز )کوٹلی آزاد کشمیر میں کمسن بچی کے ساتھ امام مسجد کی طرف سےجنسی زیادتی کی کوشش. عوام علاقہ شدید اشتعال میں۔پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوےً امام مسجد /حافظ قران ملزم کو ایک گھنٹے کے اندرگرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی.

واقعہ گزشتہ شب کوٹلی کے نواحی علاقے کی مسجد میں پیش آیا۔سینکڑوں شہری واقعہ کی اطلاع سن کر تھانے میں جمع ہو گئے۔ پولیس کی بروقت کاروائی پر عوام کا خراج تحسین۔ حکومت سےملزم کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ۔ عوام میں اس واقعہ کی وجہ سے تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی