تیز رفتار بس ٹرک سے ٹکرا گئی،متعدد افراد زخمی

گوجر خان(راجہ ارشد محمود/ سٹیٹ ویوز) تیز رفتار بس ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی 15مسافر زخمی راولپنڈی منتقل کر دیئے گئے بس رائے ونڈ سے مانسہرہ جا رہی تھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا.

پانچ زخمی افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی جب کہ دیگر پانچ زخمی رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ میں طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیئے گئے ہیلتھ سنٹر کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر خلیل اللہ کے مطابق راولپنڈی منتقل کئے جانے والے زخمیوں میں محمد تاج شیر افضل امجد علی بشارت اور فضل ربی ہیں ریسکیو ذرائع کے مطابق بس نمبر AJK935 میں تبلیغی جماعت کے افراد شامل تھے جو رائے ونڈ کے اجتماع میں شرکت کے بعد واپس مانسہرہ جا رہے تھے