توقیر گیلانی کی قیادت میں لبریشن فرنٹ کا قافلہ کنٹرول لائن کی طرف روانہ

کوٹلی(سٹیٹ ویوز )ڈاکٹر توقیر گیلانی کی قیادت میں کشمیر لبریشن فرنٹ کا لانگ مارچ منڈھول ،تتہ پانی سے ہوتا ہوا مدارپور کی طرف روادوں ہے جبکہ مظاہرین بھارتی مظالم کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے ہیں، گزشتہ دنوں ڈاکٹر توقیر گیلانی نے بھارتی میں بڑھتے ہوئے مظالم کےخلاف لائن آف کنٹرول کو توڑنے کا اعلان کیا تھا ۔

ڈاکٹر توقیر گیلانی کے قیادت میں لبریشن فرنٹ کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا مظاہرین کا قافلہ مدارپور لائن آف کنٹرول کی طرف رواں ہے ، قافلے میں بڑی تعداد میں لبریشن فرنٹ کے کارکنان شریک ہیں ۔ جن کا کہنا ہے کہ سرحد پار علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کےلئے ریلی نکالی جارہی ہے ۔

سرحدپار کشمیریوں کی زندگیاں بدتر سے بدترین بنائی جارہی ہیں، ہمارا یہ پرامن مارچ ہے جو ڈاکٹر توقیر گیلانی کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر اورلائن آف کنٹرول پر مقیم متاثرین سے اظہاریکجہتی کیلئے پرامن مارچ کیاجارہا ہے ۔ بھارت سمجھ لے کہ اب کشمیری قوم جاگ چکی ہے اورایک نہ ایک دن کشمیرآزاد ضرور ہوگا۔اس سے قبل کوٹلی انتظامیہ نے مارچ سے قبل امن کی صورتحال اورکنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت ،گولہ باری کے خدشے کے باعث مختلف علاقوں میںکسی قسم کی ریلی ، مارچ پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن گزشتہ دنوں جاری کیا گیا ۔