ریکوڈک کیس: بلوچستان حکومت اورٹیتھیان معاملات طےکرنے پررضامند

کوئٹہ (سٹیٹ ویوز) بلوچستان حکومت اورٹیتھیان کمپنی کے درمیان کل پیر کو اہم ملاقات ہوگی, پہلی بار ٹیتھیان کمپنی بلوچستان حکومت سے معاملات طے کرنے کے لئے رضا مند ہوگئے۔

خبررساں ایجینسی کےذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران معاملات طے کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو وفد کے ہمراہ بلوچستان ریکوڈک کیس کے سلسلے میں لندن میں ہیں۔ وزیراعلیٰ کی قیادت میں وفد امریکہ میں معاملات طے کرے گا .

انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے2015 ءمیں ٹی ٹی سی کمپنی کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ فیصلہ خلاف آنے پر پاکستان کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔