karachi port accident

کراچی بندرگاہ پردوبحری جہازوں کےدرمیان تصادم

کراچی (سٹیٹ ویوز) کراچی کی بندرگاہ پر دو کنٹینر جہاز آپس میں ٹکراگئے جس کے باعث پاکستان کے سب سے گہرے ٹرمینل پر جہازوں کی آمدورفت کچھ دیر کے لیے معطل رہی تاہم بعد میں آپریشنز بحال کر دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کے باعث ٹولٹن نامی جہاز سے بندرگاہ پر کنٹینر گرگئے تاہم ڈیپ پورٹ انتظامیہ نے فوری آپریشن کرکے کرنیوں کو نقصان سے بچالیا۔

ویڈیو دیکھیں:

پورٹ انتظامیہ کے مطابق جہازوں کی برتھنگ کے دوران آپس میں ٹکرہوئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے دوران تقریبا 10 کنٹینرز سمندر میں گر گئے جبکہ ٹرمینل پر صورتحال اب معمول کے مطابق ہے۔