Sarfraz Bughti

اگلا وزیراعظم بلوچستان سےہوگا، سرفراربگٹی کادعویٰ

کوئٹہ (سٹیٹ ویوز) وزیرداخلہ بلوچستان سرفراربگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے وزیراعظم کا تعلق بلوچستان سے ہوگا.

نجی نیوزچینل جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں گفتگو میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ ہم بلوچستان میں اِن ہاؤس تبدیلی لے کر آئے ہیں اورجب تبدیلی لیکر آئے تو سب ارکان کہنے لگے اس سے اسمبلیاں ٹوٹ جائیں گی ،18ویں ترمیم میں کچھ چیزیں متنازع ہیں،ہر کسی کو حق ہے کہ وہ اپنی جماعت بنا سکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم بار بار کہتے رہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ہم سے رابطہ کرے، بلوچستان میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی ، ہم اپنا امید وار لے کر آئے، کیا بلوچستان ایک تجربہ گاہ ہے؟ پولیس کا محکمہ صوبوں کے حوالے کردیاگیا اور آئی جی کا تعین وفاق کرتاہے جبکہ محمود اچکزئی نے آج تک اپنی جماعت میں انٹرا پارٹی الیکشنز نہیں کرائے۔