چیئرمین اورایڈ منسٹریٹرزکواۃ وعشرگلگت بلتستان غریبوں کی مدد کیلئے میدان میں آگئے

سکردو(نامہ نگار) زکوة و عشر گلگت بلتستان کے ایڈمنسٹر عظیم اللہ اور ڈسٹرکٹ زکواة چیئرمین مفتی مولانا خالد کا شگر اور سرمیک کا دورہ اور مستحقین زکوٰة کو گزارہ الاؤنس اور جہیز فنڈزکی مد میں چیک تقسیم کئےگئے جبکہ زکواۃ ایڈمنسٹر گلگت بلتستان عظیم اللہ نے مستحقین اور عمائدین شگر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زکواة کا فنڈز مستحق افراد تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہم خود گھر گھر جاکر مانیٹرنگ کرکے چیک تقسیم کئے جارہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو سالانہ زکواة کی مد میں 10 کروڑ40 لاکھ روپے کا فنڈز فراہم کرتی ہے ان میں گزارہ الاؤنس جہیز فنڈز صحت اورغریب طلبہ کو سکالرشپ فنڈز فراہم کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ گیارہ ہزار اٹھ سو چھہتر خاندانوں کو گزارہ الاؤنس دیا جارہاہے.

جہیز فنڈ کی مد میں اناسی لاکھ بائیس ہزار ایک سو اکتیس روپےغریب مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کو انسٹھ لاکھ اکتالیس ہزار پانچ اٹھانوے روپے اور پورے گلگت بلتستان میں رجسٹرڈ شدہ مدارس کیلئے اناسی لاکھ بائیس ہزار اکتیس روپے اور تعلیمی وظیفے کی مد میں سرکاری سکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم غریب مستحق طلبہ و طالبات کے لئے ایک کروڑ اٹھہتر لاکھ چوبیس ہزار سات بچانوے روپے کی رقم سالانہ تقسیم کیا جارہا ہے انہوں کہا کہ ہمارا ادارے کا کام صرف غریبوں کی فلاح اور ان کی مالی مدد کرنا ہے۔