فلپائنی ملازمہ کے قتل میں ملوث جوڑے کو سزائے موت

کویت(ویب ڈیسک)فلپائنی ملازمہ کے قتل میں ملوث جوڑے کو کویت کی عدالت نے سزائے موت سنا دی۔قتل میں ملوث لبنانی شوہر اور اس کی شامی بیوی کو ان کی عدم موجودگی میں سزائے موت سنائی گئی

فلپائنی ملازمہ ڈیمی فیلس کی لاش ان کے گھر کے فریزر سے ملی تھی، قتل کے بعد جوڑا کویت سے فرار ہو گیا تھا تاہم انٹرپول کی جانب سے دونوں کو لبنان سے گرفتار کر لیا گیا تاہم ابھی تک انہیں کویت کے حوالے نہیں کیا گیا۔

یادرہے کہ کرائے دار کے ساتھ جھگڑے کے باعث ایک سال سے بند پڑے فلیٹ کو جب بالآخر مالک نے عدالت کے حکم سے کھلوایا تو اندر پڑے فریزر سے فلپائنی ملازمہ کی لاش ملی تھی جو گزشتہ ایک سال سے فریزر میں بند پڑی تھی

لیکن جب یہ لاش سامنے آئی تو تب تک لبنانی شخص اور اس کی شامی اہلیہ وہاں سے جاچکے تھے تاہم جانے سے پہلے انہوں نے اپنی ملازمہ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔