سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، لاپتہ غیر ملکی سیاحوں کو تلاش کرلیاگیا

مچ(نیوز ڈیسک ) جرمنی کے 9 سیاح بولان میں لاپتہ ہو گئے لیویز اور ایف سی نےسرچ آپریشن کر کے6 گھنٹے بعد انہیں تلاش کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے اپنی گاڑیوں میں اسلام آبادجانے والے جرمنی کے 9 سیاح درنجن اور گوکورت کے درمیان لاپتہ ہو گئے،مقررہ وقت پر ڈھاڈر لیویز ایریامیں نہ پہنچنےپر لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

جس کے نتیجے میں 6 گھنٹے بعدانہیں کرتہ کے قریب تلاش کر لیا گیا لیویز کے مطابق سیاح کرتہ کے قریب جا کر سو گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں تلاش کرنے میں مشکلات پیش آئیں ان سیاحوں میں 8 مرد اور ایک عورت شامل ہے بعد ازاں لیویز کی سخت سیکورٹی میں انہیں منزل مقصود کی جانب روانہ کر دیاگیا۔