سینٹورس میں جشن بہاراں کا آغازکردیا گیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز) سینٹورس میں متحدہ عرب امارات کےپاکستان میں سفارتخانے کیجانب سے شیخ زیدبن النہیان کی سویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان اورامارات کی دوستی کی مظہر نایاب تصاویر کی نمائش کے ساتھ ساتھ جشن بہاراں کاآغازکردیاگیا۔

اس موقع پربچوں کی مفت تفریح کے مواقعوں سمیت مختلف خواتین سے متعلق سٹالز لگائےگئےہیں جس کی وجہ سے فیملیز میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے اوروہ جوق درجوق سینٹورس کا رخ کررہی ہیں۔

قبل ازیں شیخ زیدبن سلطان النہیان کی سویں سالگرہ کے موقع پرمتحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے پاکستان کے ساتھ سیاسی اورسفارتی تعلقات کی عکاسی کرنے والی چوبیس نادر تصاویر کی پانچ روزہ نمائش کا اہتمام بھی اسلام آباد کے سب سے بڑے تجارتی مرکز سینٹورس مال میں کررکھاہے۔

اس نمائش کو روزانہ ہزاروں لوگ دیکھتے ہیں جن میں مصر،یمن، سوڈان اورعرب امارات کے سفراء بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر عبیدابراہیم نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے متحدہ عرب امارات کو تسلیم کیا۔ پاکستان انکا دوسرا گھر ہے اور پاکستان عوام انکے دل میں بستے ہیں۔پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان قائم رشتہ وقت گذرنے کےساتھ مزیدمضبوط ومستحکم ہوگا۔

سردارگروپ آف کمپنیز کے صدر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ نمائش کیلئے رکھی گئی تصاویر پاکستان اور امارات کےدرمیان دوستی کا مظہر ہیں۔یہ نمائش تاریخی طورپریادرکھی جائے گی.

مزید پڑھیں: یواےای سفارتخانہ نےسینٹورس میں شیخ زیدکی تصاویرنمائش کےلیےرکھ دیں

ویڈیو دیکھیں: