ڈیم اور معدنیات کی علاقے کی عوام کو رائلٹی دی جائے،اے این پی شانگلہ ریاض

ریاض ( راجہ عابد عزیز ) عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کے زیراہتمام ریاض کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ورکرز اور قائدین نے بھرپور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کا شرف تاج ولی خان کو حاصل ہوا جبکہ عبدالسلام نے انتہائی خوبصورت انداز میں نظامت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے تمام آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور عوامی نیشنل پارٹی کی کارگردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی.

اس موقعہ پر مہمان خصوصی اے این پی کے سنئیر رہنعما ظہور احمد خان کا کہنا تھا کہ پختون ایک عظیم روایات اور اعلی اقدار کی مالک قوم ہے ہم نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری اور خوشحالی کے لئے کام کیا ہے،اور اب بھی پاکستانی سیاست کے ذریعے عملی کام کر رہی ہے..

ہمارے لیڈر اسفند یارولی خان نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کو فروغ دیا ہے اور ورکرز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ سچ کا ساتھ دیں اور پارٹی کے اندر یا باہر جہاں خرابی دیکھیں تو اس کی نشاندہی لازمی کریں، پی ٹی آئی خیبر پختون خواہ کی حکومت کے بارے میں ظہور خان کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جس طرح عمران خان اور پرویز خٹک نے صوبے کے مسائل کو نظر انداز کیا ہے اس سے صوبہ کئی سال پیچھے چلا گیا ہے..

پشاور میٹرو کا منصوبہ جہاں لوگوں کے لئے وبال جان بنا ہوا ہے وہیں روز اس کی لاگت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور منصوبہ ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا، دوسری طرف تعلیم و صحت کے محض دعوے کیے جاتے ہیں آج بھی دیہاتی علاقوں میں سہولیات نا ہونے کے برابر ہیں،

دوسری طرف فاٹا کے علاقے کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا جا رہا ہے اور اس علاقے کی عوام بنیادی سہولیات سے بھی مرحوم ہیں، اور ان علاقوں میں رہنا والہ پختون پس کر رہ گیا ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے حکومت پاکستان کو اعلی سفارتی کوششوں کو بروکار لانا چاہئیے تاکہ دونوں برادر اسلامی ملک پہلے کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں..

قندوز واقعہ امریکی جارحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے کبھی امریکہ پاکستان سے جہاد کے نام پر افغانستان میں جنگ کرواتا ہے اور اب خود حافظ قرآن بچوں کی شہادت کر رہا ہے ہم امریکی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، اس موقعہ پر تقریب کی صدارت کرتے ہوئے اے این پی شانگلہ کے راہنما ربانی خان نے قراداد پیش کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو خیبر پختون خواہ میں ضم کیا جائے، پختونوں کے خلاف سازشیں بند کی جائیں.

آصف علی زرداری کہ جانب سے راو انوار کے حق کے بیان پر شدید احتجاج کرتے ہیں اور نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں، شانگلہ کے علاقے میں بننے والے ڈیم اور اس علاقے کی معدنیات میں سے رائلٹی دی جائے، ربانی خان نے مزید کہا عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ملک وقوم کی بقا کے لیے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام کے حقوق کے تخفظ کے لیے میدان میں ہوگی

تقریب میں تکبیر نیوز کے کنٹیری ہیڈ زاہد شریف ؛ نعیم خان، آدم خان، شیر زمین، سجاد، انعام خان ؛ سردار خان ؛ مظہر حسین ؛ شیر حسن ؛ عزیز اللہ ؛ جان ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب کے آخر میں پاک میڈیا فورم ریاض کے صحافی ذکا اللہ محسن ؛ عابد شمعون چاند اور الیاس رحیم کو اعلی صحافتی خدمات پر خصوصی شیلڈوں سے نوازا گیا تقریب کے حاضرین اور معزز مہمانوں نے خوبصورت تقریب کے انعقاد پر اے این پی شانگلہ یونٹ کے راہنعما ربانی خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی