گاڑی سے33 افرادکوکچلنے کے بعد ڈرائیورنےخودکشی کرلی

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن شہر میونسٹر میں ایک گاڑی راہ گیروں پر چڑھ گئی، جس کی وجہ سے کم ازکم33 افراد زخمی ہو گئے.

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جر منی میں پیش آنے والے اس واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم بظاہر یہ ایک حملہ ہی لگتا ہوتا ہے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق اس واقعے میں راہ گیروں پر گاڑی چڑھانے والا شخص جرمن تھا، جو ’نفسیاتی مسائل‘ کا شکار تھا۔ پولیس کے مطابق اس نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔