فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ2 فوجی ہلاک

کینٹکی(نیوز ڈیسک )امریکہ کی ریاست کینٹکی میں واقع فورٹ کیمپ بیل فوجی ائیر پورٹ کے علاقے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت دفاع سے منسلک 101 ایوی ایشن یونٹ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر’ اپاچی AH-64E ‘ فورٹ کیمپ بیل ائیر پورٹ کے قریب گر گیا۔

حادثے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بروز بدھ تربیتی پرواز کے دوران ایک ایف۔ 16 جنگی طیارہ نیوادا کے قریب اور منگل کے دن CH-53E سپر سٹالین ہیلی کاپٹر کیلیفورنیا میں تربیتی پرواز کے دوران گر گیا تھا۔