اسٹاک مارکیٹ میں524پوائنٹس کی کمی

کراچی(سٹیٹ ویوز) پانامہ کیس کی عدالتی سماعت پر سرمایہ کاری محتاط ہوگئے، کاروبار ی ہفتے کا اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 524 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

مارکیٹ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بیالیس ہزار کی نفسیاتی حد برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز مثبت رجحان سے ہوا، 100 انڈیکس نے ہفتے کی بلند ترین سطح43 ہزار 83 پہلے سیشن میں رقم کی، لیکن کاروباری ہفتے کا اختتام42 ہزار 324 پر رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوران 70 ارب روپے مالیت کے 2 ارب 29 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئیجبکہ اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 88 ارب روپے کم ہو کر 8577 ارب روپے ہوگئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں تینتالیس ہزار کی بلند ترین نفسیاتی حد کو چھونے والا ہنڈریڈ انڈیکس کاروباری ہفتے کے اختتام پر پانچ سو چوبیس پوائنٹس کھوبیٹھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہفتے کے دوران ایک اعشاریہ دو فیصد گرا۔ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کا اوسط کاروباری حجم سات فیصد کم رہا۔

سیمنٹ سیکٹر میں 6 فیصد آٹو سیکٹر کے شیئرز کی مالیت میں 6 فیصد جبکہ بینکوں کے حصص کی مالیت میں ایک فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں