اسد شفیق کے186رنز،پاکستان نے ٹورمیچ کاکنٹرول حاصل کرلیا

نارتھمپٹن (سپورٹس ڈیسک)نارتھمپٹن شائر کے خلاف چار روزہ میچ میں اسد شفیق کے شاندا ر186رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت پاکستان کی پوری ٹیم 428رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق کھیل کے پہلے روز نارتھمپٹن شائر کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 259 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔جس کے جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر7 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنا ئے تھے آج جب کھیل شروع ہوا تو اسد شفیق نے نارتھمپٹن شائر کے باؤلرزکی دھلائی کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ428رنز تک پہنچا دیا ۔اسد شفیق 186رنز پر ناقابل شکست رہے انہوں نے 16چوکے اور6بلندوبالا چھکے لگائے۔حارث سہیل نے 79 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ بابر اعظم نے بھی 57 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا۔