Rohit

ڈبل سنچریز کے بعد روہت شرما نے ٹرپل سنچری کااعزازبھی اپنے نام کرلیا

اندور(نیوزڈیسک) روہت شرما ٹوئنٹی 20 میچز میں چھکوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے والے بھارت کے پہلے کرکٹر بن گئے۔

روہت شرما کنگز الیون پنجاب سے ممبئی انڈینز کے اوے میچ میں مجیب الرحمان کی گیند کو باؤنڈری کے پار اچھال کر اس مقام تک پہنچے۔ 17 ویں اوور میں انھوں نے افغان بولر کو ایک اور چھکا بھی رسید کیا تھا۔

واضح رہے کہ روہت شرما 300 چھکوں کی حد پار کرنے والے دنیا کے ساتویں کرکٹر ہیں، ان سے قبل کرس گیل (842)، کیرون پولارڈ (525)، برینڈن میک کولم (445)، ڈیوائن اسمتھ (367)، شین واٹسن (357) اور ڈیوڈ وارنر (319) یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔