قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی صہیب مقصود زخمی

فیصل آباد (نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود ایک میچ کے دوران گر کر زخمی ہو گئے، انھیں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں کھیلے جا رہے پاکستان کپ میں ایک میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود گرائونڈ میں پسل کر زخمی ہو گئے، انھیں زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

نجی ٹی وی چینلکے مطابق میں بارش کے باعث پسلن ہے جس کے باعث صہیب مقصود اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر پڑے۔ صہیب مقصود کے کندھے میں کھچائو پیدا ہوا ہے۔