ٹیکسلا میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ماں اور 3 کم سن بچیوں کا لرزہ خیز قتل

ٹیکسلا/واہ(محمّد کلیم اللہ خان/سٹیٹ ویوز) خان پور کے علاقے بانڈی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں اور 3 بچیوں کو بے دردی سے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے نواحی علاقہ خانپور کے ایک گاؤں میں گزشتہ روز قتل کی لرزہ خیز واردات قتل میں تین بچیوں سمیت ماں کو رسیوں سے باندھ کر گلا دبا کے قتل کر دیا گیا مقتولین میں پانچ سالہ زینب شہزادی سات سالہ زرقہ شہزادی اور نو سالہ ایمان شہزادی اور ان کی والدہ صدف اختر زوجہ شفاقت زمان شامل ہیں۔
Taxila
پولیس کا کہنا ہے کہ بچیوں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کیا گیا تاہم قاتل نے کسی قسم کے مزید نشانات نہیں چھوڑے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر خانپور منتقل کر دیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ملنے والے ثبوتوں کی مدد سے مزید تفتیش کو آگے بڑھایا جائیگا۔

وقوعہ کی رات شفاقت زمان کسی کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر تھا جو کہ اطلاع ملنے پر گھر آیا بچیوں کے والد کے مطابق کسی سے دشمنی نہ تھی، جبکہ خانپور پولیس کے مطابق واقع کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مختلف پہلوؤں سے کیس کا جائزہ لیا جارہا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر مزید تفتیش کا آگے بڑھایا جائیگا واقعہ کے بعد علاقہ بھر میں خوف کی صورتحال ہے۔