گلگت بلتستان کا اہم رابطہ پل خستہ حالی کا شکار،بڑے نقصان کا اندیشہ

رپورٹ:قاسم قاسمی
سٹیٹ ویوز: گلگت بلتستان

پاکستان کے زیرانتطام گلگت بلتستان کے ضلع کھر منگ میں غندوس تا گمبہ شغرن کے درمیان معلق پل دراڑیں پڑنے کے باعث گرنے کے قریب ہے۔ ضلعی حکومتی و انتظامی اداروں کی غفلت کے باعث کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کا اندیشہ ہے۔

اہل علاقہ کھرمنگ کے مطابق اس علاقے کے ساتھ کارگل کا وہ علاقہ لگتا ہے جہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر لائن ہے اور سکردو کا علاقہ صرف 60 کلو میٹر دور ہے۔ 6 ہزار سے زائد آبادی کیلئے قائم واحد پل کی خستہ حالی بارے کئی مرتبہ حکام بالا کے نوٹس میں لانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوسکی ،یہ واحد راستہ ہے جہاں سے سینکڑوں گاڑیاں،سکول کے بچے اور عوام علاقہ روزانہ سفر کرتے ہیں مگر محکمہ تعمیرات شکایات کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہو رہا عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ پل کو جلد از جلد مرمت کیا جائے بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبور ہونگے۔