وزیراعظم آزادکشمیرکاکرنل سہیل عابد شہید کوزبردست خراج عقیدت

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز ) آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے کرنل سہیل عابد شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج پرقوم کو فخر ہے۔

بلوچستان میں دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کی کارروائی کے دوران شہید ہونے والے کرنل سہیل کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہوے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ قوم کو وطن کے ان سپوتوں پر نازہے جنہوں نے اپنا آج وطن کے روشن کل کیلیے قربان کر دیا۔ انہوں نے کرنل سہیل کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی سربلندی کیلیے دعا کی۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کےکرنل سہیل عابدعباسی شہید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی