PM AJK During meeting with secretaries of ajk

ترقیاتی اہداف کےحصول کےلیےوزیراعظم آزادکشمیرنےسخت ہدایات جاری کردیں

مظفرآباد (سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی۔ ناقص کارکردگی کےحامل افسران کو جواب دینا پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں مختلف محکمہ جات کےسیکرٹریز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو بتایا گیا کہ ترقیاتی بجٹ کی آخری قسط حکومت آزاد کشمیر کو ایک ماہ قبل مل چکی ہے۔ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آزاد کشمیر کو ترقیاتی بجٹ کی تمام اقساط بروقت ملی ہیں۔

اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وفاق کی طرف سے آزاد کشمیر کو ترقیاتی بجٹ بروقت مہیا کیا گیا۔ اس بجٹ کا درست اور بروقت استعمال محکموں کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری اشیاء کی خریداری میں معیار کا خاص خیال رکھیں۔ اشیاء کی خریداری میں بھی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔