peer ali raza

پیرعلی رضابخاری نے مودی کے دورہ کشمیر کوسازش قراردیدیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی کے مقبوضہ کشمیر دورے کا مقصد ریاست میں بھارتی دہشتگردی کی مزید حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ ہندوستان کی ناکامیوں پر پردہ ڈالا جا سکے۔ بھارتی افواج رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں نہتے کشمیریوں پر اپنے ظلم و جبر میں مزید اضافہ کردیا ہے جبکہ کنٹرول لائن کے ساتھ شہری آبادی پر بھی بلا اشتعال فائرنگ بھی بڑھا دی ہے جس کی پاکستان کی بہادر افواج منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

مریدین اور لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فوج کی جانب سے صرف اسی ماہ درجنوں کشمیریوں کو شہید کیا گیا جوقابلِ مذمت ہے ۔ گزشتہ 70 برسوں سے کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کے ارادوں اور عزم کو توڑ نہیں سکی۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کا رنگ دینے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا جبکہ پاکستان اور ازادکشمیر کے عوام جموں و کشمیر کے عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا پاک فوج بہادری کے ساتھ آزاد خطہ کے لوگوں کا پہرہ دی رہی ہے عوام پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہیں وہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے