پاکستانی عوام کرپٹ عناصر کو الیکشن میں مسترد کردیں،سردار ماجد شریف

دبئی(سٹیٹ ویوز)آزادکشمیر پی ٹی آئی گلف کےڈپٹی چیف آرگنائزر سردار ماجد شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کرپٹ عناصر کو الیکشن میں مسترد کر دیں انہوں نے کہا کہ کہ عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے لیے وزیر اعظم بننے کے لیے موزوں ترین امیدوار ہیں پورے نظام میں تبدیلی کے لیے عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔

سردار ماجد شریف نے کہا کہ نام کے خدمتگار اور نام کے شریفوں نے ملک و قوم کا بیڑا غرق کر دیا۔ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے درست نمائندوں کا انتخاب کریں ۔اب عوام کو سمجھ لینا چاہیے کہ ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے تحریک انصاف سے بہتر کوئی جماعت نہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن پاکستان کے تاریخی الیکشن ہیں ایسے لوگوں کا انتخاب وقت کی ضرورت ہے جو ملک و قوم کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے ۔

اللہ کی ذات نے ملک پاکستان پر احسان کیا کہ عمران خان جیسے دلیر اور دیانت دار لیڈر کو چنا جس نے تمام کرپٹ حکمرانوں کو عوام کے سامنے لا کر سرخرو کیا۔ اگر عوام کو اب بھی ہوش نہ آیا تو پھر بعد میں ہاتھ ملنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔۔

ہماری پاکستانی قوم کا یہ المیہ رہا ہے کہ اقتدار کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں میں دے کر ہمیشہ رونا رویا گیا اگر ملک کو خود کفیل اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو انتخابات میں بلے پر مہر لگا کر محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے واحد سیاسی رہنماء ہیں جنہوں نے آزاد کشمیر میں کرپٹ حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کی ہوئی ہے انشاءاللہ آزاد کشمیر میں بھی آنے والا دور تحریک انصاف کا ہو گا۔