امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنی ہی سکیورٹی ایجنسی کیخلاف پھٹ پڑے

واشنگٹن (سٹیٹ ویوز)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی قومی سکیورٹی ایجنسی کو ایذا رسانی کا قصور وار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ امریکی ” سکیورٹی ایجنسی نے 680 ملین فون ٹیپنگ کو ڈیلیٹ کر دیا اور اب تکنیکی غلطی کو بہانہ بنا رہی ہے۔ اس قدر بڑے پیمانے پر رذالت اور ایذا رسانی کا سلسلہ جاری ہے.

واضح رہے کہ سکیورتی ایجنسی نے نے اعلان کیا تھا کہ بعض تکنیکی غلطیوں کی وجہ سے بعض اختیار نہ رکھنے والے افراد کے ایجنسی کی فون ریکارڈنگ سننے کا احتمال ہے لہٰذا ایجنسی سال 2015 سے لے کر اب تک کی ٹیلی فون اور پیغامات کی ریکارڈنگ کو ڈیلیٹ کر دے گی۔

اس بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں کہ آیا اس ریکارڈ میں سال 2016 میں روس کی امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت سے متعلق جاری تحقیقات میں ثبوت شمار کی جا سکنے والی ریکارڈنگ بھی موجود ہے یا نہیں۔این سی اے زیادہ تر جاسوسی کی کاروائیوں پر نگاہ رکھنے کے لئے ملک کے اندر اور باہر ٹیلی فون ریکارڈنگ جمع کرتی ہے۔