فضائیہ کی کارروائی،11دہشتگرد ہلاک

اسنتبول (سٹیٹ ویوز )ترک فضائیہ نے ضلع شرناک کے بعض دیہی علاقوں اور شمالی عراقی علاقے قندیل،آواشین-باسیان اور غارہ پر حملوں کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک کر دیئے..

ترک فضائیہ نے ضلع شرناک کے بعض دیہی علاقوں اور شمالی عراقی علاقے قندیل،آواشین،باسیان اور غارہ میں دہشتگردوں کےخلاف کارروائی کی جس میں گیارہ دہشتگرد ہلاک کردیئے۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق یہ کاروائی گزشتہ دو دنوں کے دوران کی گئی

فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کونشانہ بنایا۔ کارروائی میں اسلحے کے گوداموں کو تباہ کر نے سمیت 11 دہشتگردوں کو جہنم رسید کر دیا ۔