کیا واقعی ڈاکٹر ذاکر نائیک ملائیشیا سے بھارت واپس آرہے ہیں؟

نئی دہلی (ویب ڈیسک) مسلم سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھارت واپس آنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف ٹرائل کی یقین دہانی تک وہ بھارت واپس نہیں جائیں گے۔

بھارت میں ذاکر نائیک کے ترجمان کے گزشتہ روز جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ ان کی بھارت جانے سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں اور شفاف ٹرائل تک ان کا بھارت جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں خبریں تھیں کہ ملائشیا نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت واپس بھیج دیا ہے۔