Ronaldo

کرسٹیانو رونالڈونے ریال میڈرڈکوالوداع کہہ دیا

سپین ( نیوزڈیسک) پرتگالی سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سپینش کلب ریال میڈرڈ کو الواداع کہہ دیا، نامور فٹبالر نے اطالوی کلب یووینٹس کیساتھ 105 ملین پاؤنڈز کے عوض معاہدہ طے کر لیا، رونالڈو 9 سال تک ریال میڈرڈ کیساتھ منسلک رہے۔

فٹبال کی دنیا میں بڑا تہلکہ، کرسٹیانو رونالڈو نے 9 سال بعد سپینش کلب ریال میڈرڈ سے راہیں جدا کر لیں، پرتگالی سپر سٹار نے اطالوی کلب یووینٹس کیساتھ 105 ملین پاؤنڈز کے عوض معاہدہ طے کر لیا۔ ہسپانوی کلب نے بھی خبر کی تصدیق کر دی۔ کرسٹیانو رونالڈو 2009 میں ریال میڈرڈ کیساتھ جڑے، انہوں نے کلب کو 4 بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جتوایا۔ نئے معاہدے کے مطابق پرتگالی فٹبالر 4 سال تک یووینٹس کیساتھ منسلک رہیں گے۔