پاکستان کیخلاف بھارتی سازش بے نقاب مکار مودی کا گھناؤنا چہرہ سامنے آگیا

نئی دہلی( سٹیٹ ویوز) بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کو بنجر بنانے کی مکارمودی حکومت کی ناکام چال، مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دریاؤں پر سینکڑوں ڈیم تعمیر کرنے کا 5سالہ بھارتی منصوبے کی سازش پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مصالحت کار فیصل محمد نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت مکار اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔ کبھی سرحد پر چھیڑ چھاڑ توکبھی دریاؤں پر دراندازی،اب کی بار مقبوضہ وادی میں پاکستانی دریاؤ ں کے پانی پر ڈیم بنانے کی سازش سامنے آگئی۔ پاکستان کو بنجر بنانے کی مودی سرکار کی ایک اور ناکام چال سامنے آگئی۔ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دریاؤں پر سینکڑوں ڈیم تعمیر کرنے کا 5سالہ بھارتی منصوبہ سامنے آ گیا۔

عالمی مصالحت کار فیصل محمد نے بھارتی چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سندہ طاس کے دریاؤں پر190 پن بجلی اور ڈیمز تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کیلئے ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کے فنڈزبھی مختص کیے گئےہیں. دریاے چناب پر 8 بڑے پن بجلی منصوبے اور ڈیمز تعمیر کرکےبھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے۔

فیصل محمد کا کہنا ہے کہ بھارت پن بجلی پراجیکٹس تعمیر کرکے33ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ ماحول دشمن بھارت منصوبوں کی تعمیر کی آڑ میں لاکھوں درخت کاٹے گا۔ باغی مودی سرکاربھارت نے سیاچن میں پن بجلی منصوبے کی تعمیر بھی شروع کردی۔