آزادکشمیر کے ادارے “سیرا” کا بھی چیف جسٹس کے ڈیمز فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)آزادکشمیر کے ادارے “سیرا” نے بھی چیف جسٹس کے ڈیمز فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کر دیا۔

سیراState Earthquake Reconstruction & Rehabilitation Agencyکی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن میں اپنے ملازمین کو مطلع کیا گیا ہیکہ چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیرکےلیے قائم کیے گئےفنڈ میں ماہ جولائی کی ایک دن کی تنخواہ دی جائے گی۔واضح رہے کہ ڈیموں کی تعمیر کے سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے فنڈ جمع کرنے کے اعلان کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے رقم جمع کرانا شروع کر دی ہے۔ پاک فوج نے بھی ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پاکستان کے دیگر اداروں کی جانب سے بھی تنخواہوں میں سے فنڈ جمع کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔