صوبائی وزیرسردارتنویر الیاس پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارکردگی کاجائزہ لینے ہیڈ آفس پہنچ گئے

لاہور(سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز) صوبائی وزیر خوراک پنجاب سردار تنویر الیاس خان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ڈائریکڑ جنر ل پنجاب فوڈ اتھارٹی لبنیٰ عثمان نےوزیر خوراک کو بریفنگ دی۔اس موقع پر سیکرٹری فوڈ شوکت علی بھی موجود تھے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی لبنیٰ عثمان نے ادارے کے انتظامی امور اور عملی طریقہ کار پر مکمل بریفنگ دی۔اس موقع پرسردارتنویرنے کہا کہ ملاوٹ کا ناسور قوم کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہا ہے۔ملاوٹ کے خاتمے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انتہائی مستعد اور موثر کام کیا ہے۔فوڈ انڈسٹری کے حالات میں سدھار لانے کے لئے قوانین بنانا اور عمل کروانا مثالی ہے ۔

وزیر خوراک سردار تنویر الیاس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عوامی آگاہی کیلئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کام کی بدولت عوام میں صحت مند خوراک کا شعور پیدا ہوا ہے۔

اس موقع پرڈی جی فوڈ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی منظم اور سائنسی طریقہ کار پر عمل کر کے خوراک کے معیار میں بہتری لارہی ہے۔ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھایا جا رہا ہے۔ 23 اضلاع میں ٹریننگ سکول قائم، 13میں کام آخری مراحل میں ہے ۔

وزیر خوراک نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول،فوڈ ٹیسٹنگ اور میڈیکل سکریننگ لیبارٹری کا بھی دورہ کیا۔ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور سکریننگ کی سہولیات کے انتظامات کو سراہا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی لبنی عثمان نے وزیر خوراک اور سیکریٹری فوڈکو شیلڈ بھی پیش کی۔