zalmi league

پاکستان کی پہلی “زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ” کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی نمبرون برانڈ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کی پہلی “زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ” کے انعقاد کا بڑا اعلان کیا گیا ہے۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے مطابق لیگ کے انعقاد کا مقصد محبت اور مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے پیغام کو فروغ دینا ہے۔ لاہور میں ہونیوالی پروقار تقریب میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، وفاق المدارس ال سلفیہ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد یاسین ظفر اور سکھ کمیونٹی کے لیڈر سردار کلیان سنگھ سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔


پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ایک بار پھر اپنے عزم کو دہرایا کہ پشاور زلمی صرف ایک کرکٹ فرنچائز نہیں بلکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے فروغ اور زلمی فاؤنڈیشن کے ذریعے یوتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کے ساتھ امن کے فروغ اور مزہبی ہم آہنگی اور رواداری کے لیے بھی کوشاں ہے۔ زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کا انعقاد اس جانب پہلا اور بڑا اہم قدم ہے۔ زلمی مدرسہ لیگ کا پہلا مرحلے اگست میں خیبر پختونخوا میں منعقد ہو گا۔ ریجنل لیول پر ہونیوالے پہلے مرحلے میں دس ٹیمیں شریک ہوں گی۔