حسن علی نے مدرسے کے طالبعلموں کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پشاور زلمی نے زلمی مدرسہ لیگ شروع کرانے کا اعلان کیا تو کھلاڑیوں کی جانب سے اس اقدام کو سراہا گیا۔ پشاور زلمی اور پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھی اس میں اپنا ہاتھ بٹایا اور اسے منفرد اقدام قرار دیا۔ حسن علی نے کہا کہ پشاور زلمی نے پہلے اسکول اور گلوبل لیگ کرائی اور اب مدرسہ لیگ کرانے جا رہی ہے۔

حسن علی نے کہا کہ فینز کو چاہیے کہ اس لیگ کو بھی سپورٹ کریں۔ حسن علی نے کہا کہ مدرسے کے جتنے بھی طالب علم ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں اور انشا اللہ کوشش کریں گے ان کے میچز دیکھنے آئیں اور ان کے ساتھ کھیلیں بھی۔