فٹبال ورلڈ کپ فائنل: فرانس نے پہلے ہاف میں کروشیا پربرتری حاصل کرلی

ماسکو (سٹیٹ ویوز) فیفا ورلڈ کپ فٹبال کے فائنل میچ میں پہلے ہاف کے اختتام پر فرانس نے کروشیاپر 1-2 سے برتری حاصل کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق کروشیا اور فرانس کے درمیان جاری دلچسپ میچ میں پہلے فرانس نے کروشیا کے خلاف گول کر کے برتری حاصل کی لیکن فرانس زیادہ دیر تک اپنی اس برتری کو قائم نہ رکھ سکا اور کروشیا کے پیرسیک نامی پلیئر نے 28ویں میں فرانس کے گول کر کے اس کی برتری کو برابری میں تبدیل کردیا،مگر بعد ازاں فرانس نے دوبارہ گول کر کے کروشیا پر برتری حاصل کر لی ۔

واضح رہے کہ فرانس اور کروشیا کے درمیان ہونے والا میچ فائنل میچ ہے اور جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی لے جائے گی۔ اعداد و شمار کے مطابق فرانس کو کروشیا پر برتری حاصل ہے، فرانس نے 1998 کا ورلڈکپ اپنے نام کیا اور 2006 میں یہ فائنل میں پہنچی لیکن ٹرافی اپنے نام نہ کرسکی جب کہ اس کے مقابلے میں کروشین ٹیم فائنل میچ کھیلنے کے لیے ناتجربہ کار ہے اور فرانس کے مقابلے میں آج اس کا امتحان ہے جبکہ فرانس اور کروشیا کے درمیان ہونے والے آ خری 5 مقابلوں میں فرانس نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی اور دو میچز بغیر کسی نتیجے کے رہے۔