لاہورقلندرزنے چھپے ہیرے تراشنے کیلئے کشمیر کارخ کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام میں سب سے پہلے کشمیر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور قلندرز کے ٹویٹ کے مطابق فرنچائز 9 اگست کو مظفرآباد میں ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کرے گی جس کے لیے کشمیریوں کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


لاہور قلندرز نے گزشتہ رائزنگ اسٹار پروگرام کے ذریعے سلمان ارشاد کو منتخب کیا اور لاہور قلندرز رائزنگ اسٹارز کے ساتھ آسٹریلیا بھیجا۔ آسٹریلیا میں اچھی پرفارمنس کے بعد سلمان ارشاد کو پی ایس ایل میں بھی موقع دیا گیا مگر وہ تین میچز میں صرف ایک وکٹ ہی لے سکے تھے۔