شیخ رشید اورعمران خان نے کرپٹ عناصرکونکال باہر کیا،حاجی محمد منیر

لندن (رپورٹ شیراز خان+سٹیٹ ویوز )سینئر نائب صدر عوامی مسلم لیگ برطانیہ حاجی محمد منیرنے سٹیٹ ویوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی سے عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جیت پاکستانی قوم کی جیت ہے ۔ شیخ رشید احمدایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ۔

حاجی محمد منیر کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد نے پاکستان میں کرپٹ عناصر کو بے نقاب کیا۔
انہوںنے کہا کہ شیخ رشید احمد نے عمران خان سے ملکر پاکستانی قوم کو کرپٹ عناصر سے نجات دلائی ۔ انشاء اللہ عمران خان اورشیخ رشید کی قیادت میں پاکستان دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل ہوگا۔

پاکستان کا گرین پاسپورٹ ملک کےلئے باعث فخر ہوگا۔ پوری پاکستانی قوم کی عمران خان اورشیخ رشید احمد کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے۔