وزیراعظم‌ آزادکشمیرلاہورقلندرزپرمہربان ہوگئے

مظفرآباد (سٹیٹ ویوز) پاکستان سپرلیگ فرنچائز لاہورقلندرز کے زیر اہتمام اور محکمہ سپورٹس ، یوتھ اینڈ کلچر کے تعاون سے نڑول سپورٹس سٹیڈیم مظفرآباد میں کرکٹ ٹرائلز منعقد ہوئے جس میں آزادکشمیر بھراور پاکستان سے نوجوان کھلاڑی شریک ہوئے۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی طرف سے وزیراعظم ہاؤس میں لاہور قلندرز کی ٹیم کی مینجمنٹ کے اعزاز میں ناشتہ دیا گیا لاہور قلندر کی ٹیم کی مینجمنٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق ،سابق قومی کرکٹر عاقب جاوید ،یاسر شاہ ،سی ای او لاہور قلندر رانا عاطف سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں.

اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس نصب کی جائیں گی آزادکشمیر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے لاہور قلندرز کا کردار اور خدمات لائق تحسین ہیں ان کی خدمات و کردار کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں حکومت آزادکشمیر کرکٹ کے فروغ کے لیے لاہور قلندر کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی اور منتظمین کو جملہ سہولیات مہیا کی جائیں گی لاہور قلندرز آزادکشمیرکے اندر پی ایس ایل کے میچ کرائے حکومت آزادکشمیر کرکٹ ٹیموں کو جملہ سہولیات مہیا کرے گی حکومت آزادکشمیر کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

مزید پڑھیں:
آزادکشمیرمیں لاہورقلندرزنےکرکٹ میلہ سجا لیا