وزیراعظم آزادکشمیر حاجی پیر یوتھ فورم کو انتقام کا نشانہ بنانے کا فوری نوٹس لیں،علی رضا بخاری

حویلی(سٹیٹ ویوز)ممبر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر پیر علی رضا بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ درہ حاجی پیر یوتھ فورم سیاسی نہیں بلکہ عوامی ہے جس کے مطالبات کی تکمیل ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ پیر سید علی رضا بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ درہ حاجی پیر یوتھ فورم کے نوجوان اپنی ہی حکومت میں بد ترین سیاسی انتقام کے نشانے پرآگئے۔

پیرعلی رضابخاری نے وزیر اعظم آزادکشمیر کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر اس تمام صورتحال کا فوری نوٹس لیں ۔ انہوں نے کہا کہ درہ حاجی پیر یوتھ فورم کے جوانوں کےخلاف جعلی ایف آئی آر درج کی گئی ہے جو قابل مذمت ہے ۔ نوجوان پرامن تھے ان کےخلاف جعلی ایف آئی آر واپس لی جائے۔


واضح رہے کہ حاجی پیر یوتھ فورم نے گزشتہ دنوں اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالنے کی کوشش کی تو وہاں پر چند حکومتی اہلکاروں نے ریلی پر پتھراو کر کے شدید زخمی کر دیا جبکہ 6 اگست کو لسڈنہ کے مقام پر پولیس کی طاقت سے احتجاجی ریلی جو پرامن جلوس کی شکل میں مظفر آباد جا رہی تھی اس پہ شیلنگ کی۔

باغ کی انتظامیہ اور پولیس نے ریڑھ کے مقام پہ ریلی روک کر زدوکوب کیا جس سے سینکڑوں نوجوان زخمی اور درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا جس کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ مذکورہ ریلی سیاسی نہیں تھی اس کو حکومتی نمائندوں نے اپنی ہٹ دھرمی سے سیاسی بنایا۔

مزید یہ بھی پڑھیں
بھیڈی میں مظاہرین پر پولیس کاتشد د،پیر علی رضا بخاری نے سخت نوٹس لے لیا